Wednesday, November 25, 2009

سیخ کباب دیگچی میں

اجزاء
قیمہ:ڈیڑھ کلو
بڑی پیاذ:٣عدد
ھرادھنیا:١گڈی
لھسن:١٢جوے
ادرک:٢ کھانے والے چمچے
پپیتا:١کھانے والا چمچہ
ھری مرچ:٨عدد
نمک:حسب ذائقہ
کتی لال مرچ:٢کھانے والےچمچے
گرم مصالحہ(پسا ھوا)١کھانے والا چمچہ
تیل:حسب ضرورت
مکئ کا آتا:١٠٠گرام
کباب بنانے کے لیے ١ سیخ

ترکیب
پیازبھت باریک یا کچلی ھوئ ادرک،لھسن،ھری مرچ کٹی ھوئ،نمک،کٹی مرچ،کچا پپیتا،گرم مصالحہ یہ سب قیمہ میں ملادیں-اچھی طرح مکس کرکے ھرا دھنیہ بھی ملا دیںاور٢٠منٹ کے لیے رکھ دیں،اب مکئ کا آٹا بھی اچھی طرح مکس کر دیں،سیخ پر تیل لگا کر کباب بنا ئیں،١کھلے منہ کی پتیلی چولھے پر رکھیں ھلکا سا تیل لگا ئیں یا اس میں فوائل بچھادیں اب اس پر کباب بنا بنا کر پھیلا ئیںاور ڈھکن بند کر دیں،آنچ ھلکی ر کھیں-تھوری دیر بعدپتیلی ھلکے سے ھلا دیں،گھبرایئں نھیں۔۔۔۔۔۔۔۔کباب پھلے پانی چھوریں گے-پانی خشک ھو کر خشبو سے پتا چل جاے گا-اب یے کبا ب نکال کر دوسری پتیلی میں رکھ دیں-اور دوسرے اسی طرح بنا کر تیار کر لیں،جب سب تیار ھو جائیں تو کبا بوں پر روٹی کا ٹکٹرارکھیں اور اس پر دھکتا ھوا کوئلہ رکھیں،پھر کوئلے پر ١ ٹی اسپون آئل ڈال کر جلدی سے ڈھکن بند کر دیں،١٠ منٹ بند رکھیں پھر بجھا ھوا کوئلہ نکال دیں-
گول گول چھلے دار باریک پیاز اور پودینہ کی چٹنیی ساتھ میں رکھٰں-چپاتیاں یا پرا ٹھوں کے ساتھ پیش کر ٰیں

No comments:

Post a Comment