اجزاء
مٹن گوشت ایک کلو
لہسن ادرک(پیسٹ) ایک کھانے کا چمچ
سرخ مرچ اور دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
ہلدی تھوڑی سی
دہی پاؤ
پیاز ایک عدد
کالا اور سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
تیل ایک کپ
میدہ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ضرورت

ترکیب
گوشت دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے ساتھ لہسن بھی ڈال دیں جب پانی ابل جائے تو اس میں دھنیا، مرچ اور ہلدی پاؤڈر، نمک اور آدھا کپ تیل بھی ساتھ ڈال دیں۔ جب گوشت گل جائے تو اچھی طرح بھون لیں۔ پھر اس میں دہی پھینٹ کر ڈالیں اور پھر بھونیں پھر تقریباًایک گلاس پانی ڈال دیں جب سالن اچھی طرح پکنے لگے تو تھوڑے سے پانی میں میدہ گھول کر ڈالیں سفید اور کالا زیرہ بھون کر اور پیس کر ڈالیں اور 5-4منٹ پکا کر اتار دیں۔ باقی تیل کو گرم کر یں پھر اس میں ایک چٹکی پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں، پہلے سے جلا ہوا کوئلہ سالن میں رکھ کر بگھار دیں لذیذ مٹکا گوشت تیار ہے۔

No comments:
Post a Comment